امریکہ کا امداد کے عوض یوکرین سے قیمتی معدنیات کا مطالبہ

   

واشنگٹن؍ کیف: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ ایک معاہدے پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں جس کی رو سے وہ امریکی امداد حاصل کرنے کے مقابل ضمانت کے طور پر اپنی نادر معدنیات پیش کرے۔ یہ الکٹرونکس میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا اولین مواد ہے۔پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے باور کرایا کہ یوکرین بحران کے تصفیے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے روس اور یوکرین کے حوالے سے بڑی پیش رفت کو یقینی بنا لیا ہے۔