امریکہ کا ایران کے میزائل پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان

   

واشنگٹن: اسرائیل پر جوابی حملے کے ردعمل کے پیش نظر امریکہ نے ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرامز پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہاکہ امید ہے امریکہ کے اتحادی اور شراکت دار بھی اس قسم کے اقدامات کریں گے، ایران پر پابندیوں کا مقصد اس کی عسکری طاقت کو محدودکرنا ہے، پابندیوں اور دیگر اقدامات سے ایران پر دباؤبرقرار رکھیں گے۔دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکہ ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے، یہ بات غلط ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کی وارننگ پہلے دی تھی، ایران سے حملے کا پیغام ملا تھا لیکن کوئی وقت، ہدف یا ردعمل کی نوعیت شامل نہیں تھی۔