امریکہ کا مشرق وسطیٰ پلان متعارف، فلسطین کا احتجاج

   

مناما ، 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) ڈھائی سالہ انتظار کے بعد امریکی نظم و نسق نے منگل کو اپنے مشرق وسطیٰ امن منصوبہ کو منظرعام پر لایا جس میں کچھ معاشی سعی شامل ہے، جس کا فلسطین بائیکاٹ کررہا ہے۔ امریکی صدور میں نہایت غیرروایتی ڈونالڈ ٹرمپ کا مڈل ایسٹ پیس پلان دہوں سے جاری سابق امریکی کوششوں سے جداگانہ ہے۔ اس میں اراضی کی منتقلی، فلسطینی مملکت یا دیگر سیاسی مسائل کا ذکر نہیں ہے جو سفارت کاروں کیلئے ہمیشہ پیچیدہ رہے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی اور اس کے حریف حماس دونوں نے اس پلان کو مسترد کردیا ہے۔