لاس اینجلس: امریکہ نے ملک بھر میں منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسین کی تقسیم شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔ اس مہم میں خطرے کا شکار افراد اوران آبادیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جن میں کیسز کی تعدادسب سے زیادہ ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق محکمہ صحت وانسانی خدمات فوری طور پر جینیوس ویکسین کی 56 ہزار خوراکیں ایسے علاقوں میں بھیجے گا جہاں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے مزید 2لاکھ 40ہزارخوراکیں اگلے چند ہفتوں میں تقسیم کی جائیں گی، رواں موسم گرما اور خزاں میں اس سے بھی زیادہ خوراکیں تقسیم کی جائیں گی۔