امریکہ کا ویزا پالیسی پر نیا اعلان

   

واشنگٹن : امریکہ نے نان امیگرینٹ ویزا کے حصول کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے، اس ویزے کے تحت امریکی کمپنیاں غیر ملکیوں کو ملازمت پر رکھ سکتی ہیں۔امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے وائٹ ہاؤس سے جاری معلومات کے مطابق امریکی حکومت H1-Bویزا کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔امریکی صدر بائیڈن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ H1-Bگرین کارڈ بیک لاگ سمیت دیگر لیگل امیگریشن سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں۔