امریکہ کا یوکرین کیلئے نئے فوجی امدادی پیکیج کا اعلان

   

واشنگٹن : امریکہ نے یوکرین کیلئے نئے فوجی امدادی پیکیج کا اعلان کردیا، امریکی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو 250 ملین ڈالر کا فوجی امدادی پیکیج دیں گے۔واشنگٹن سے جاری بیان میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پیکیج میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے آلات بھی شامل ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بارودی گولے اور چھوٹے ہتھیار بھی عسکری پیکیج میں شامل ہیں۔ امریکہ یوکرین کو اب تک 43 ارب ڈالر سے زائد کی فوجی امداد دے چکا ہے۔واضح رہے کہ روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر حملہ کیا تھا۔
روس کے فوجی طیارے Il-76 میں آتشزدگی
ماسکو: یوکرین کے ڈرون حملے کے بعد روس کے شہر پسکوف میں ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے II-76 میں آگ لگ گئی۔روسی وزارت برائے ہنگامی حالات کی مرکزی ڈائریکٹوریٹ نے چہارشنبہ کے روز یہ اطلاع دی۔ڈائریکٹوریٹ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ پسکوف میں پیر کے روز، رات 11:28 بجے IL-76 فوجی ٹرانسپورٹ طیارے میں آتشزدگی کی اطلاع ملی ہے ۔اس واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے ۔