واشنگٹن:امریکہ نے سوڈان کی جانب سے ایک امریکی سفارت کار اور سوڈانی شہری کے قتل میں سزا یافتہ مجرم عبدالرؤف ابوزید کو جیل سے رہا کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے،غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے عبد الرؤف ابوزید کی رہائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانونی عمل میں شفافیت کے فقدان کی وجہ سے سخت پریشان ہیں جس کے نتیجے میں مجرم کو رہا کیا گیا ہے۔پرائس نے کہا کہ سوڈانی حکام کی جانب سے یہ غلط دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے مجرم کی رہائی پر رضا مندی ظاہر کی تھی،رپورٹس کے مطابق ابوزید کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسے سوڈانی حکومت اور متاثرین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت رہا کیا گیا ہے۔