امریکہ کو غزہ میں 20جنوری سے پہلے جنگ بندی کی امید

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن کی مدت صدارت ختم ہونے سے پہلے امریکی انتظامیہ کو توقع ہے کہ غزہ میں 14 ماہ سے جاری اسرائیلی جنگ روکنے اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہو جائے گا۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے ‘فاکس نیوز’ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ‘اسرائیل نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے قریب آرہے ہیں۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ لیکن ہم اپنی امید پر بھی محتاط ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اس سے پہلے ہم یہ ختم کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ کچھ دن باقی رہ سکتا ہے۔ جس کے نتیجے میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو آزادی ملے گی۔حماس کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی اسی صورت ممکن ہے اگر اسرائیل نئی جنگ بندی شرائط کا سلسلہ روکے،نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہے کہ 20 جنوری تک یرغمالیوں کو رہا نہیں کرتی تو یہ خوشگوار نہیں ہوگا۔