واشنگٹن: امریکی کانگریس نے تاریخی ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے دو طرفہ قانون سازی کے ذریعہ قرض کی حد کی معطلی کی منظوری دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان نے صدر جو بائیڈن کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کے 31.4 ٹریلین ڈالر کے قرض کی حد کو ختم کردیا اور اس سے زائد قرض لینے کی منظوری دیدی۔ سینیٹ میں اس بل کی منظوری کے لیے 63 ووٹ حق جب کہ 36 مخالفت میں پڑے۔ اس سے قبل یہ بل بدھ کے روز ایوان نمائندگان سے بھی منظور ہوچکا ہے جس کی 314 ارکان نے حمایت جب کہ 117 نے مخالفت کی تھی۔