واشنگٹن ۔ 18 ستمبر (ایجنسیز) امریکی دفتر خارجہ نے سعودی عرب کو 48 کی تعداد میں F-35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سودے میں متعلقہ پرزے اور آلات بھی شامل ہوں گے۔ جبکہ مجموعی طور پر اس سودے کی مالیت24.3 ارب ڈالر ہو گی۔طیارے فروخت کرنے کے اس مجوزہ منصوبے میں 48 F-35 جنگی جہاز، 49 پریٹ اینڈ وائٹنی ایف 135 انجن، پرزہ جات ، تربیت اور لاجسٹکس سپورٹ کی سہولتیں شامل کی گئی ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہیکہ اس معاہدے کے نتیجہ میں سعودی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور سعودی عرب موجودہ و مسقبل کے خطرات سے نمٹ سکے گا۔ نیز سعودی عرب کی فضا سے فضا میں مار کرنے کی دفاعی پوزیشن مضبوط ہوگی۔ علاوہ ازیں فضا سے زمین پر نشانہ لینے میں بھی آسانی رہے گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا اس سے علاقائی سطح پر طاقت کے توازن میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نومبر 2025 میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ سعودی عرب کو F-35 فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اب یہ ممکنہ فروخت اس سلسلے کی پہلی کڑی ہوگی۔