امریکہ کی فیصلہ کن 3 ریاستوں میں ٹرمپ کو سبقت

   

واشنگٹن: صدارتی انتخاب میں پانسہ پلٹ دینے والی 3 ریاستوں کے سروے میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو حکمراں جماعت ڈیموکریٹ کی امیدوار کملاہیریس پر سبقت حاصل ہوگئی۔ امریکی صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہوں گے لیکن اس سے قبل ہونے والے سروے میں ووٹرز کا ملا جلا رجحان سامنے آ رہا ہے جس میں اب تک کملاہیریس کو فیوریٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم نیو یارک ٹائمز اور سیانا کالج کے تین اہم میدان جنگ جو پانسہ پلٹ سکتے ہیں، میں کیے گئے نئے سروے میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کیلئے خوشخبری ہے۔ نیویارک ٹائمز کے اس پول میں ایریزونا میں 713 ، جارجیا میں 682 اور شمالی کیرولینا میں 682 ووٹرز نے حصہ لیا اور ہر ریاست میں چار سے پانچ فیصد پوائنٹس کے درمیان غلطی کا مارجن ہوتا ہے۔ سروے کے مطابق ایریزونا، شمالی کیرولینا اور جارجیا میں ڈونالڈ ٹرمپ کا پلڑا حیران کن طور پر بھاری ہے۔