نیویارک : امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران، لاکھوں لوگ جو کام پر نہیں جا رہے تھے ،انہوں نے آرام اور وقت گزاری کیلئے کتے پال لیے ، اس لیے کہ ان کے پاس گھر پر ان کی دیکھ بھال کا وقت تھا۔چونکہ بہت سی کمپنیاں جو کام کے ہائبرڈ شیڈول پر دوبارہ کھل رہی ہیں، وہ اپنے ملازمین کو گھر اور دفتر دونوں میں کام کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ اس لیے بہت سے پالتو جانوروں کے مالکان اپنے ساتھی کتوں کو قریب رکھنا چاہتے ہیں اور وہ انہیں کام پر اپنے ساتھ لے جا رہے ہیں۔سیئٹل میں مقیم پالتو جانوروں کی انشورنس فراہم کرنے والی ایک کمپنی ، ٹروپنیئن میں ،جانوروں کے چیف معالج سٹیو وینراچ کا کہنا تھا کہ ہمارے پالتو جانور ہمارے خاندان کی طرح ہیں ، اور یہ سمجھ میں آنے والی بات ہے کہ انہیں کام پر ہمارے ساتھ آنا چاہیے۔