امریکہ کے اپارٹمنٹ میں آگ تلنگانہ و اے پی کے 10 طلباء محفوظ

   

حیدرآباد ۔ 6 اپریل (سیاست نیوز) امریکہ کے شہر برمنگھم کے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے 10 طلبہ محفوظ باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ آگ اتنی تیز تھی کہ اس کی زد میں دو اپارٹمنٹ آگئے اور مکمل تباہ ہوگئے۔ دو طلباء کو دواخانہ منتقل کیا گیا۔ مقامی عوام کے مطابق آگ ہفتہ کی شام 6 بجکر 20 منٹ پر شروع ہوئی ۔ کوکالم اسٹریٹ کے 100 بلاک میں لگی۔ اس وقت طلباء اپارٹمنٹ میں موجود تھے۔ فائر فائیٹرس فوراً مقام پر پہنچے اور آگ پر قابو پالیا لیکن تقریباً سبھی اشیاء کو بھاری نقصان ہوچکا تھا۔ زیادہ تر لوگ پچھلے دروازے سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے لیکن ایک طالب علم دھویں کی وجہ سے سانس لینے میں مشکل ہو رہی تھی وہ پھنس گیا جس کو فائر اور ریسکیو ٹیم کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ دو طلباء کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی۔ طلباء زندگی بچانے میں کامیاب رہے لیکن آگ سے انہیں ضروری دستاویزات سے ہاتھ دھونا پڑا۔ ش