امریکہ کے جارحانہ انداز پرامریکی سفیرکی طلبی

   

ماسکو:روس نے یوکرین تنازعہ کے حوالے سے امریکہ کے جارحانہ انداز اپنانے پر امریکی سفیر کو طلب کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر لین ٹریسی کو یوکرین روس جنگ میں بڑھتی ہوئی مداخلت پر طلب کیا۔وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق روس نے امریکی سفیر کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ یوکرین کی فوج کو ہتھیاروں کے لیے اکسانا اور روسی سرزمین پر حملے کرنے کے لیے انٹیلی جنس کی منتقلی امریکا کے دعووں کی عدم مطابقت اور جھوٹ کو ثابت کرتی ہے اور امریکا تنازعہ کا فریق نہیں ہے۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تمام شعبوں میں محاذ آرائی بڑھانے کیلئے امریکہ کا موجودہ جارحانہ انداز نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔