امریکہ کے دوست ممالک بھی اس کیساتھ اتحاد قائم کرنا نہیں چاہتے : ظریف

   

تہران۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ خلیج میں امریکہ ٹینکرس کی حفاظت کیلئے ایک بحری اتحاد بنانے میں اس لئے ناکام ہے کیونکہ اس کے (امریکہ) حلیف ممالک اس اتحاد میں شامل ہونے میں شرمندگی محسوس کررہے ہیں۔ تہران میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج امریکہ دنیا میں بالکل تنہا ہوچکا ہے اور اپنا کوئی اتحاد قائم نہیں کرسکتا۔ ایسے ممالک جو امریکہ کے دوست ہیں، وہ بھی امریکہ کے ساتھ کسی اتحاد میں شمولیت اختیار کرنے میں شرم محسوس کررہے ہیں۔