لاس اینجلس: امریکی ریاست مینیسوٹا کے رہائشی علاقے میں ہفتہ کو ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے یہ اطلاع دی۔ایجنسی کے مطابق ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجکر 20 منٹ پر ایک چھوٹا طیارہ گھر میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔ ایجنسی نے کہا کہ طیارہ آئیووا کے ڈیس موئنز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا اور منیاپولس کے انوکا کاؤنٹی۔بلین ہوائی اڈے کی طرف جارہا تھا ۔
ایجنسی نے بتایا کہ طیارے میں سوار افراد کی تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہے ۔مقامی میڈیا نے بروکلین پارک فائر ڈپارٹمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ طیارے میں سوار کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔