امریکہ کے ساتھ جنگ ابھی جاری ہے: طالبان سپریم لیڈر

   

کابل: افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملاّ ہیبت اللہ اخوند زادہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے اسلامی حدود اور شریعت کے مکمل نفاذ کا عزم مصمم کر رکھا ہے۔ اخوند زادہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے خلاف طالبان کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ افغانستان میں حکمراں طالبان حکام کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر ملاّ ہیبت اللہ اخوند زادہ نے اپنا تازہ آڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ شریعت اور اللہ کی حدود (قوانین) کا نفاذ ہمارا مشن ہے۔ہیبت اللہ اخوند زادہ کا یہ آڈیو افغانستان کے قومی نشریاتی ادارے آر ٹی اے کے نائب سربراہ ہدایت اللہ ہدایت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا ہے۔ تاہم طالبان حکام نے یہ نہیں بتایا کہ اخوند زادہ نے کس مقام پر یہ آڈیو ریکارڈ کرایا۔