واشنگٹن : امریکی ریاست واشنگٹن میں کاسکیڈ سلسلہ وار پہاڑوں میں برفانی تودہ گرنے سے 3 کوہ پیما جان کی بازی ہار گئے۔حکام نے بتایا کہ چھ کوہ پیماؤں کے گروپ نے اختتام الہفتہ سیٹل سے 113 کلومیٹر مشرق میں واقع 2,653 میٹر اونچی کولچک چوٹی کو سر کرنے گئے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے 3 کوہ پیما برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے جبکہ دیگر 3 کوہ پیماؤں کو امدادی ٹیموں نے بچالیا ہے۔اس حادثے کو ” متحدہ امریکہ میں سب سے مہلک برفانی تودے” کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے اس سے دو سال قبل یوتاہ میں برفانی تودے گرنے سے چار افراد کی موت ہو گئی تھی۔
لبنان میں زلزلہ، جھٹکے فلسطین اور اسرائیل میں بھی محسوس کیے گئے
ایتھنز : لبنان کے جنوبی سمندر میں 4.3 کی شدت کا زلزلہ پیش آیا ہے۔لبنان کے قومی جیو فزکس ادارے سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے رونما ہونے والے زلزلے کا مرکز بحیر روم کے ساحلی شہر سعیدہ سے تقریباً 61 کلو میٹر کھلے سمندر میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے سعیدہ شہر سمیت لبنان کے جنوبی ساحلی شہروں ، فلسطین اور اسرائیل میں بھی محسوس کیے گئے۔بتایا گیا ہے زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔