امریکہ ۔ قطر ۔ مصر ٹیلی فونک مذاکرات

   

واشنگٹن : امریکہ، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں فائر بندی کے موضوع پر مذاکرات کئے ہیں۔امریکہ وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق وزیر خارجہ انٹونیوبلنکن نے قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔مذاکرات میں علاقائی تناو میں کمی اور غزہ میں فائر بندی کی اہمیت پر بات چیت کی گئی ہے۔ امریکہ، قطر اور مصر نے غزّہ میں فائر بندی اور قیدیوں کے تبادلے کیلئے جاری کردہ مشترکہ بیان کے ساتھ وابستگی پر زور دیا ہے۔مذاکرات میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی فریق کو ایسے اقدامات نہیں کرنے چاہیئں جو سمجھوتے کی کوششوں کو نقصان پہنچائیں۔ علاوہ ازیں بلنکن نے، علاقے میں پائیدار امن کی کوششوں میں قطر کے کلیدی کردار پر، الثانی کا شکریہ بھی ا دا کیا ہے۔مذاکرات میں سوڈان میں جھڑپوں کے خاتمہ کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔