امریکی آلہ کا رافغانستان میںمزید جنگ چاہتے ہیں: گلبدین

   

کابل : افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ اورسابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے افغانستان میں امریکہ کے آلہ کاروں نے افغانستان کے خلاف کام کیا جواب بھی جنگ چاہتے ہیں، ایسے لوگوں سے مفاہمت نہیں کرنی چاہیے۔نجی ٹی وی پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حزب اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا ہوتا رہا ہے، غیر ملکی میڈیا پاکستان کا عالمی امیج خراب کر رہا ہے، سی آئی اے کا چیف افغانستان آتا ہے تو شورنہیں مچایا جاتا، پاکستانی وفد آتا ہے توپوری دنیا میں شورمچایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مہاجرین کواپنی زمین دی، افغانستان کی حکومت میں ایسے افراد رہے جنہوں نے پاکستان پرالزام لگائے، یہ لوگ سوویت یونین سے بھی ملے ہوئے تھے، 40 برسوں سے میڈیا بھی انہی لوگوں کے کنٹرول میں رہا۔