واشنگٹن: امریکہ میں ججوں کو تشدد، دھمکیوں اور پروپیگنڈے کے خطرات کے ساتھ ساتھ عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے والے عہدیداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔چیف جسٹس جان رابرٹس نے سال کے آخر میں چہارشنبہ کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا کہ ججوں کو ان کے فیصلوں کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ بلا شبہ، ججوں کے خلاف تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے ۔ اس کے باوجود حالیہ برسوں میں عدلیہ کی تمام سطحوں پر نشاندہی کیے گئے خطرات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔۔جسٹس رابرٹس نے منگل کو جاری کردہ عدلیہ کی سالانہ رپورٹ میں ججوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
جاپان میں شدید برف باری
40پروازیں منسوخ
ٹوکیو: شمالی جاپان میں شدید برف باری کی وجہ سے 40 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ جاپانی نیوز چینل ایس ٹی وی نیوز کے مطابق، ہوکائیڈو کے شمالی جزیرے پر ہونے والی شدید برف باری کی وجہ سے نیو چٹوز ہوائی اڈہ پر 40 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔