امریکی جیل میں ہلاک قیدی کی 128 برس بعد تدفین

   

نیویارک : امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ریڈنگ میں 100 سال قبل ایک چور جس کا نام سٹون ولی بتایا جارہا ہے، جیل میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا تھا، تاہم اب 128 سال بعد اسے دفنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسٹون ولی کی نعش کو جنازہ گاہ منتقل کردیا گیا مگر اس کا کوئی وارث سامنے نہیں آیا، لواحقین کے حوالے سے معلومات نہ ملنے کے باعث نعش کو محفوظ کر لیا گیا جو 128 سال سے میوزیم میں پڑی ہوئی ہے۔ فینورل ہوم نے طویل عرصہ گزرنے کے بعد نعش کو دفنانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس سے پہلے انہوں نے شہریوں کو آخری رسومات میں شریک ہونے کی گزارش کی ہے۔ہفتہ بھر شہری بڑی تعداد میں اس فیصلے کے اعلان کے بعد اس پراسرار شخص کا آخری دیدار کرنے میوزیم میں آتے رہے، کچھ کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا گیا مگر کچھ لوگ سیلفیاں لیتے رہے۔