رباط: امریکی خاتون اول جل بائیڈن عرب ممالک کے تفریحی دورے کے دوران مراقش پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے ایک تاریخی شاہکا ر کو دیکھنے کے لیے بن یوسف سکول کا دورہ کیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مراقش کے وزیر برائے نوجوانان، ثقافت اور مواصلات محمد المہدی بن سعید اور میئر فاطمہ زہرا المنصوری نے آمد پر امریکی خاتون اول کا استقبال کیا۔ اس تاریخی اور تعلیمی ادارے کے دورے کے دوران جِل بائیڈن کو بریفنگ دی گئی کہ بن یوسف اسکول مراقش اور اندلس کی کاریگری کی ایک شاندار مثال ہے۔