امریکی ریاست مسی سپی میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

   

نیویارک : جمعہ کے روز امریکی ریاست مسی سپی کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے 6 افراد کو ہلاک کر دیا۔ اسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مسی سیپی کے پبلک سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان بیلی مارٹن نے ٹیٹ کاؤنٹی کے علاقہ ارکابوٹلا میں ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ گورنر ٹیٹ ریوز کے دفتر کا کہنا ہے کہ گورنر کو شوٹنگ کے اس واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گورنر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فی الوقت ایسا لگتا ہے کہ ملزم ایک ہی ہے اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کی تصدیق ٹیٹ کاؤنٹی کے شیرف نے بھی کی۔ قریب ہی کولڈ واٹر کے علاقہ میں واقع ایک ایلیمنٹری اسکول اور ایک ہائی اسکول میں اس واقعہ کے بعد لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ کولڈ واٹر ایلیمنٹری اسکول کے فیس بک پیج پر بتایا گیا کہ یہ لاک ڈاؤن فائرنگ کے مشتبہ شخص کی تلاش کے دوران جاری رہا۔ لیکن تھوڑی دیر بعد ہی ایک اور پوسٹ میں بتایا گیا کہ لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے اور طلباء اور اساتذہ سب محفوظ ہیں۔