امریکی ریستوران سے پلاسٹک کے 15 فٹ لمبے چمچہ کا سرقہ

   

فینکس: ایریزونا کی ایک ڈیری کوئین ریستوران سے 15 فٹ لمبا چمچ چوری ہوگیا جس کو ریستوران کی دیوار پر خوبصور تی کے لئے لگایا گیا تھا جس کو جمعہ 24 مارچ کی شام اور 25 مارچ کی صبح کے درمیان چوری کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایریزونا میں ایک جوڑی جو ڈیری کوئین فرنچائز کے مالک ہیں کے مطابق ہم نے اس ریستوران کو 20دن پہلے کھولا تھا اور یہ سرخ رنگ کا چمچ ہماری ریستوران کی خوبصورتی کا راز تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ دو مشکوک افراد نے پہلے اسکرو اور نٹ بولٹ کھولے اور چمچے کو ایک موٹرسائیکل پر رکھ کر سکون سے فرار ہوئے ہیں۔ پوجا کے مطابق وہ اپنے کام میں ایسے ماہر تھے کہ گویا وہ اس سے پہلے بھی کچھ وارداتیں کرچکے ہیں تاہم وہ جاننے سے قاصر ہیں کہ آخریہ شوپیس ان کے کس کام آسکتا ہے۔