نئی دہلی: دہلی میں واقع امریکی سفارتخانہ کے باہر ہندو سینا کی جانب سے چسپاں کئے گئے پوسٹر کے معاملہ میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جس نے سفارتخانہ کے سائن بورڈ پر کل پوسٹر چسپاں کیا گیا تھا جس پر لکھا تھا ’’ناقابل اعتماد بائیڈن انتظامیہ، ہندوستان کو دھمکانا بند کرو۔ ہمیں تمہاری ضرورت نہیں۔ امریکہ کو چین کے خلاف ہندوستان کی ضرورت ہے۔
ہمیں اپنی منظم اور بہادر سکورٹی فورسز پر فخر ہے۔
‘‘دہلی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ارجن نگر، نزد کڑکڑڈومہ کورٹ کے رہائشی پون کمار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی تنظیم ہندو سینا کے صدر وشنو گپتا کے ساتھ امریکی سفارت خانہ کے پاس پہنچا اور اس نے سفارت خانہ کے سائن بورڈ پر پوسٹر چسپاں کر دیا۔ تاہم ملزم پون کمار کو بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔