امریکی سفیربرائے ہند کی حیثیت سے ایرک گارسیٹی کی حلف برداری

,

   

واشنگٹن:ایرک گارسیٹی نے جمعہ کو باضابطہ طور پر ہندوستان میں اگلے امریکی سفیر کی حیثیت سے حلف لیا۔گارسیٹی کو امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ایک تقریب میں حلف دلایا جس میں گارسیٹی کی بیٹی مایا، ان کی اہلیہ ایمی ویک لینڈ، والد گل گارسیٹی، والدہ سوکی گارسیٹی، اور ساس ڈی ویک لینڈ بھی موجود تھیں۔امریکہ میں ہندوستانی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے تقریب کے بعد گارسیٹی سے بات چیت کی۔ ہندوستان میں امریکہ کے نئے سفیر کے طور پر گارسیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے، سندھو نے کہا کہ جب وہ ہندوستان کے لیے روانگی کی تیاری کر رہے ہیں، تو ہم نے اپنے قائدین کے وژن کے مطابق، دو طرفہ شراکت داری کو مزید مستحکمکرنے کے لیے کچھ ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔گارسیٹی سے جب پوچھا گیا کہ وہ کب ہندوستان کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ جلد از جلد۔ ہیرس اور گارسیٹی نے کیلیفورنیا کی سیاست میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ ہیرس ہندوستانی اور جمیکن نژاد ہیں، جبکہ گارسیٹی یہودی اور میکسیکن امریکی ہیں۔