امریکی صدر بائیڈن کو صدر چین کی مبارکباد

   

بیجنگ : صدر چین ژی جن پنگ نے امریکہ میں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر جوبائیڈن کو مبارکباد دی ہے۔ آج انہوں نے اپنے ٹیلی گرام میں کہا ہیکہ دونوں ممالک امریکہ اور چین کو کسی تنازعہ یا تصادم پر قائم نہیں رہنا چاہئے بلکہ باہمی احترام اور تعاون کے جذبہ پر قائم رہتے ہوئے عالمی امن اور ترقی کے نیک مقصد کیلئے کام کرنا چاہئے۔