واشنگٹن: سابق امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ نئے باب اور نئی کہانی کے لیے تیار ہے، امریکی عوام صدر کمالا ہیریس کے لیے تیار ہیں۔بارک اوباما نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ تاریخ بائیڈن کو جمہوریت کو بڑے خطرات سے بچانے والے صدر کے طور پر یاد رکھے گی، محسوس کر رہا ہوں، نائب صدر کملا ہیریس وائٹ ہاؤس میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔اوباما کا کہنا ہے کہ مشعل اب منتقل ہو چکی ہے، اب کملا ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت کر رہی ہیں، اب ہم سب پر لازم ہے کہ امریکہ کے لیے لڑیں جس پر ہم یقین رکھتے ہیں اور کوئی غلطی نہ کریں۔خطاب کے دوران سابق صدر نے مزید کہا کہ ہمیں مزید 4 سال کی بے یقینی، بد نظمی اور انتشار کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ فلم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں اور سب جانتے ہیں کہ سیکوئل عام طور پر بدتر ہوتا ہے۔