امریکی مشیرقومی سلامتی کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

   

ریاض: امریکی صدرجو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیرجیک سلیوان امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن ٹم لنڈرکنگ کے ساتھ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ پر ہیں۔ سلیوان خطہ کے قائدین سے علاقائی اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ یمن میں جاری بحران کے بارے میں بات چیت کی۔