امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کی جنوبی افریقہ آمد

   

کیپ ٹاون: امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کے تین ملکوں کے افریقی دورہ کا آغاز جنوبی افریقہ سے ہوا ہے ۔یہ دورہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے گزشتہ ماہ کے اواخر میں افریقہ کے دورے کے بعد ہورہا ہے۔ جنوبی افریقہ یوکرین کی جنگ میں غیرجانبدار رہا ہے اور اس نے روس کی مذمت کرنے کے مغربی ممالک کی مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا۔جنوبی افریقہ کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ انتونی بلنکن پیر کو جنوبی افریقی ہم منصب نیلیڈی پانڈور کے ساتھ بات چیت کریں گے اور امریکی حکومت کی افریقہ سے متعلق نئی حکمت عملی کا اعلان بھی کریں گے۔