ممبئی: امریکی ٹیرف کے خطرے اور کمپنیوں کے کمزور سہ ماہی نتائج سے پریشان سرمایہ کاروں کی طرف سے مقامی سطح پر رئیلٹی، سی ڈی، انرجی اور آٹو سمیت چودہ شعبوں میں فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل چھٹے دن گرکر بند ہوئی۔30 شیئروں پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 122.52پوائنٹس گر کر 76,171.08 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 26.55 پوائنٹس کی کمی سے 23,045.25 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی مڈ کیپ اور اسمال کیپ کمپنیوں کے حصص پر بھی فروخت کا دباؤ رہا جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.45 فیصد گر کر 40,760.39پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.49فیصد گر کر 47,136.37 پوائنٹس پر آ گیا۔اس دوران بی ایس ای کی 4066 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2435 میں کمی، 1534 میں اضافہ اور 97میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔