سری نگر : جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں امن کے ماحول کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں امن کو خراب کرنے کی سازشیں کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں زیون علاقے میں واقع آرمڈ پولیس کمپلیکس میں منعقدہ پولیس یادگاری تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا جموں و کشمیر میں پولیس گذشتہ تین دہائیوں سے قابل تعریف کام کر رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا: ‘امن و قانون کی بحالی ہو، دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہو، ٹریفک کا نظام ٹھیک کرنا ہو یا روزانہ بنیادوں پر رونما ہونے والی مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام ہو، پولیس ہر محاذ پر صف آرا ہے ’۔