حیدرآباد 5 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمار نے کہاکہ اس وقت سب سے اہم کام امن و ضبط کو برقرار رکھنا ہے خاص کر اس وجہ سے کہ مختلف عام جلسے، مذہبی اجتماعات ہورہے ہیں، ریالیاں یا جلوس نکالے جارہے ہیں۔ ڈی جی پی نے نئے تقرر کئے گئے عہدیداروں کے ساتھ امن و ضبط کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ اس تبادلہ خیال کی اہمیت اس وجہ سے ہے کہ نئے عہدیدار پہلی مرتبہ اضلاع میں ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ ڈی جی پی نے کہاکہ سینئر عہدیداروں کا تجربہ اور نئے عہدیداروں کا عزم و حوصلہ کارآمد ثابت ہوگا۔