امن کو ایک موقع دیا جانا چاہئے ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بیان

,

   

اسلام آباد 24 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آج وزیر اعظم ہند نریندر مودی سے کہا کہ امن کو ایک موقع دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ وہ اپنے الفاظ پر قائم ہیں اور اگر ہندوستان پلواما حملوں میں کوئی قابل عمل ثبوت فراہم کرتا ہے تو وہ فوری کارروائی کرینگے ۔ عمران خان نے مودی کے ایک بیان کے جواب میں یہ بیان جاری کیا ہے ۔ دفتر وزیر اعظم سے جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ وہ غربت اور ناخواندگی سے مقابلہ کرنے کے الفاظ پر قائم ہیں۔ اگر ہندوستان پلواما حملوں کے تعلق سے کوئی قابل عمل ثبوت فراہم کرتا ہے تو وہ فوری کارروائی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ امن کو ایک موقع دیا جانا چاہئے ۔