امپائر سے بحث ، سیمسن پر 30 فیصد جرمانہ

   

نئی دہلی: راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن پر یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس سے 20 رنزکی شکست کے دوران آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ منگل کو آر آرکے 222 کے ناکام تعاقب کے دوران 86 رنز بنانے والے سیمسن کے جرم کی وضاحت نہیں کی گئی تھی لیکن یہ امپائروں کے ساتھ بحث کے لیے ہو سکتا ہے جب وہ16ویں اوور میں باؤنڈری رسیوں کے بالکل قریب شائی ہوپ کے کیچ لینے کے بعد آؤٹ ہو ئے ۔ سوال یہ تھا کہ کیا کیچ لیتے ہوئے ہوپ کے پاؤں باؤنڈری کی رسیوں کو چھو گئے؟ تھرڈ امپائر نے سیمسن کو آؤٹ قرار دیا لیکن آر آرکپتان خوش نہیں تھے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر پویلین کی طرف چلنا شروع کیا لیکن درمیان میں واپس آئے آن فیلڈ امپائرز کے ساتھ کچھ باتیں کرنے کے لیے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔