امیتابھ بچن نے بھی مائیگرنٹس کی مدد کی۔ایک دوسرے شخص کے ساتھ مل کر مشترکہ طورپر کی امداد

,

   

ممبئی: کورونا وائرس کے سبب مہاراشٹرا ریاست میں پھنسے ہوئے ہزاروں مزدور انتہائی پریشانی کا شکار ہیں اور وہ کسی بھی حال اپنے گاؤں پہنچنے کیلئے کوشاں ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرانسپورٹ بند ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں مزدور سینکڑوں میل کا راستہ پیدل ہی طے کررہے ہیں۔ بعض اہل خیر اصحاب ان کی مدد کیلئے آگے آرہے ہیں جو ان کیلئے بس کا انتظام کررہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھی آگے بڑھتے ہوئے ان مزدوروں کیلئے بسوں کا انتظام کیا۔ ان کے ساتھ حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کے ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی بھی معاون ہیں۔

مسٹر بچن و مسٹر کھنڈوانی کے تعاون سے جمعہ کے روز مزدوروں کا پہلا قافلہ نکل چکا ہے۔ 10 بسوں کے ذریعہ 225 مزدور اترپردیش کیلئے نکلی ہے۔ یہ بسیں اترپردیش کے مختلف شہر لکھنؤ، الہ آباد، گورکھپور وغیرہ پہنچ رہی ہیں۔ ان مزدوروں نے درگاہ کمیٹی اور امیتابھ بچن کا شکریہ ادا کیا۔ ممبئی کی معروف درگاہ حضرت حاجی علی ؒ سے نکل کر یہ بسیں حضرت مخدوم ؒ کی درگاہ پہنچی جہاں فاتحہ وسلام کے بعد یہ بسیں اترپردیش کیلئے روانہ ہوئیں۔ اس موقع پر سہیل کھنڈوانی کے ساتھ امیتابھ بچن کے AB کارپوریشن کے ڈائرکٹر راجیش یادو بھی تھے۔ ان مزدوروں کو غذائی پیاکٹس، پانی کے بوتل، پھلوں کے شربت، ہاتھوں کے دستانے، ماسک وغیرہ بھی فراہم کیاگیا۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن سے قبل بالی ووڈ کے ایک اور اداکار سونو سود نے بھی تنہا اپنے ذاتی صرفہ سے مائیگرنٹس کیلئے وطن جانے کا بندوبست کیا تھا۔ بعض لوگوں کو فلائٹ کے ذریعہ بھی انہیں ان کے مقام پر پہنچایا ہے۔