امیتابھ بچن کی سالگرہ پر کل میوزیکل نائیٹ

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : اینکر محمد غوث محی الدین کے بموجب سمیر ایونٹس اینڈ انٹرٹنمنٹ کی جانب سے سوپر اسٹار امیتابھ بچن کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر 11 اکٹوبر جمعہ شام 6 بجے پرکاشم ہال گاندھی بھون نامپلی میں ملینیم اسٹار بگ بی میوزیکل نائیٹ پیش کی جارہی ہے ۔ اس پروگرام میں امیتابھ بچن پر فلمائے گئے گیت پیش کئے جائیں گے ۔ جناب سمیر اختر پروگرام کے آرگنائزر ہیں ۔ گلوکار احمد رنگیلا انور علی ، بیگ شاہ ، معین خان ، روبی آشا ، سویتا چترجی اور مونیکا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ جناب شجاعت حسین یوسفی ، فلم ایکٹر ڈاکٹر ارشد نواب ، ہیرو الطاف حیدر اور جناب ایم اے عقیل رائل سی گروپ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ محمد غوث محی الدین پروگرام کی اینکرنگ کریں گے ۔ داخلہ کی عام اجازت ہے ۔۔