امیتابھ مائنس تھری ڈگری میں کررہے ہیں برہما استرا کی شوٹنگ

   

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن انڈسٹری کے سب سے کامیاب اداکار ہیں وہ آج بھی فلموں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ ایکٹو رہتے ہیں۔ بھلے ہی انہوں نے سابق میں اپنے ریٹائرمنٹ کی خواہش ظاہر کی ہو لیکن وہ اب بھی اپنے کام کو صبر کے ساتھ کرتے ہیں۔ اس کا ثبوت اداکار کی ٹیٹ شو پر ہے جو انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیر کی ہے۔ اس تصویر میں امیتابھ چیک شرٹ بلیک جیکٹ اور کول سن گلاسیس میں بے حد اسٹائلش نظر آرہے ہیں۔ ان کے بازو رنبیر کپور بھی کھڑے نظر آرہے ہیں۔ جنہوں نے بلاک کلر کی جیکٹ پہن رکھی ہے اسے دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ تصویر ان کی آنے والی فلم برہما استر کی ہے۔ پکچر شیر کرتے ہوئے بگ بی نے ٹوئٹ کیا ’’مائنس 3 ڈگری اور کام کرنے کا طریقہ بتادیں۔ بگ بی ان دنوں برہما استر کی شوٹنگ کے لئے منالی پہنچے ہیں۔ غور طلب یہ ہے کہ جب امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ہوئی تھی تو ڈاکٹروں نے انہیں کام نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس کے کچھ دنوں بعد انہوں نے خود ریٹائرڈ ہونے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے اپنے بلاگ میں اپنی فیلنگس ظاہر کرتے ہوئے لکھا تھا ایک بار پھر سے نئی جگہ نئے کیمرے میں ڈھلنا ہے۔ مجھے ریٹائر ہو جانا چاہئے دماغ کچھ اور کررہا ہے انگلیاں کچھ اور ورک فرنٹ کی بات کریں تو امیتابھ برہما استرا کے علاوہ ایشمان کھرانہ اسٹار گلابو سیتابو میں بھی نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ کئی دوسرے پراجکٹس میں بھی مصروف ہیں۔