امیت شاہ ثابت کریں یا زمین پر ناک رگڑنے تیار رہے

   

اگر وہ غلط ثابت ہیں تو عہدوں سے مستعفی ہوجائیں گے
کے ٹی آر کا مرکزی وزیرداخلہ کو چیلنج
حیدرآباد ۔ 4 جون (سیاست نیوز) ریاستی وزیربلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ نے 8 سال کے دوران مرکز کو 3.65 لاکھ کروڑ روپئے جاری کرنے کا مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ 2.50 لاکھ کروڑ روپئے دینے کا جھوٹا دعویٰ کررہے ہیں۔ اگر امیت شاہ ثابت کردیں تو وہ مستعفی ہوجائیں گے یا مرکزی وزیرداخلہ کو زمین پر ناک رگڑنے کا چیلنج کیا۔ آج ضلع محبوب نگر کے دورہ کے دوران دیورکدرہ منڈل کے وینکاپلی میں 55 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے لفٹ اریگیشن پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ ورنا کے پاس 18کروڑ روپئے کے مصارف سے تعمیر ہونے والے برج کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے بعد منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ شہری علاقوں کے مساوی دیہی علاقوں کو ترقی دی جارہی ہے۔ فلاحی اسکیمات ملک کیلئے مثالی ثابت ہورہے ہیں۔ن