امیت شاہ ’قتل کا ملزم‘ ،راہول گاندھی کا دعویٰ

,

   

سیبورہ ؍ شاہ دول(مدھیہ پردیش)۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج امیت شاہ کو قتل کا ملزم قرار دیا جس پر بی جے پی سربراہ کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا اور انہوں نے اپوزیشن لیڈر کی قانونی جانکاری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف عائد جھوٹا الزام طویل عرصہ قبل عدالت سیاسی مقصد براری پر مبنی قرار دیتے ہوئے خارج کرچکی ہے۔ مدھیہ پردیش میں انتخابی ریالیوں سے خطاب میں راہول نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف رافیل معاملت اور امیت شاہ کے خلاف مختلف موضوعات پر شدید تنقید کی ۔ صدر بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے راہول نے کہا کہ قتل کے ملزم بی جے پی چیف امیت شاہ ۔ واہ کیا شان ہے۔ اس کے جواب میں امیت شاہ نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور راہول کے دعوے کو بکواس قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ امیت شاہ نے بتایا کہ 2014ء میں ان کے خلاف مختلف انکاؤنٹر کیسوں کے الزامات خارج کردیئے گئے۔