امیت شاہ معمولی سرجری کے بعد ڈسچارج

,

   

احمد آباد، 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر امیت شاہ کو آج یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی گردن پر رسولی کی معمولی سرجری کی گئی اور اس کے چند گھنٹوں بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا ۔ قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ امیت شاہ کی معمولی سرجری کی جا سکتی ہے جس کے بعد انہیں جلد ہی چھٹی بھی دی جا سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں گجرات کے دورہ سے واپس آئے 54 سالہ شاہ کل رات ایک بار پھر اچانک غیر سیاسی دورے پر یہاں پہنچے ۔ وہ سیدھے تھلتیج میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پہنچے ۔ آج انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کے کچھ ٹسٹ کئے گئے ہیں۔اس کے بعد ان کی کامیاب سرجری ہوئی۔امیت شاہ طویل عرصہ سے ذیابیطس کے مریض ہیں۔