نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہفتہ کے روز دعوی کیاہے کہ ریاست کے مجوزہ اسمبلی الیکشن کے بعد اگلے چیف منسٹر بہار نتیش کمار ہی ہوں گے۔
شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ مذکورہ انتخابات میں این ڈی اے کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوگی۔ انہوں نے سی این این کو بتایاکہ”یہاں پرکوئی اگر مگر نہیں ہے۔
بہار کے اگلے چیف منسٹر نتیش کمار ہی ہوں گے۔ ہم نے اس پر عوام میں بیان دیا ہے اور اسی بیان پر قائم بھی ہیں“۔
نیوز 18نے جب استفسار کیاکہ بہار میں آیا بی جے پی کو اپنی ساتھی جے ڈی ایو جس کی قیادت نتیش کمار کررہے ہیں سے زائد سیٹیں ملتے ہیں تو بھگوا پارٹی چیف منسٹر شپ کا بہار میں دعوی پیش کرے گی۔
شاہ نے کہاکہ بہار کے لوگوں کو ”دوہرے انجن“ کی حکومت ملے گی ایک انجن کی قیادت بہار میں نتیش کمار کررہے ہیں اور دوسرے انجن کی قیادت مرکز میں وزیراعظم نریندر مودی کررہے ہیں۔
بہار میں برسراقتد ار اتحاد سے علیحدگی کو ختم کرنے والی لوک جن شکتی پارٹی کے متعلق پوچھنے پر شاہ نے کہاکہ اتحاد سے انہیں موثر سیٹیں دینے کی پیشکش کے بعد بھی انہوں نے علیحدگی اختیار کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”یہ فیصلہ (ایل جی پی) کا ہے‘ ہمارا فیصلہ نہیں ہے“