امیت شاہ کو ہتک عزت کیس میں مغربی بنگال عدالت کا سمن

   

ترنمول کانگریس ایم پی ابھیشک بنرجی کی درخواست پر 22 فبروری کو حاضر عدالت ہونے کی ہدایت

کولکتہ : مغربی بنگال میں ناززد ایم پی / ایم ایل اے عدالت نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کو آج سمن جاری کرتے ہوئے 22 فبروری کو شخصی طور پر یا وکیل کے ذریعہ حاضر عدالت ہونے کی ہدایت دی ہے۔ ترنمول کانگریس ایم پی چھترا پریشد ابھیشک بنرجی نے امیت شاہ کے خلاف ایک ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس کیس کی سماعت 22 فبروری کو ہوگی۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ترنمول کانگریس کے یوتھ ونگ صدر ابھیشک بنرجی نے امیت شاہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ امیت شاہ نے 11 اگسٹ 2018 ء کو کولکتہ میں ایک جلسہ عام کے دوران ان کے (بنرجی) خلاف توہین آمیز بیانات دیئے تھے۔ 13 اگسٹ 2018 ء کو جبکہ امیت شاہ بی جے پی کے صدر تھے، چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کے بھانجہ نے نوٹس جاری کی تھی اور ان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کے خلاف مبینہ طور پر ہتک آمیز بیانات دینے پر معذرت خواہی کا مطالبہ کیا تھا کہ امیت شاہ نے میرے خلاف کئی الزامات عائد کئے ہیں۔ اور بھتیجہ لفظ کاک استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ مغربی بنگال کی چیف منسٹر کے بھتیجے نے ریاست میں من مانی شروع کی ہے اور سیاست میں سرگرم رہ کر سیاسی فائدہ اٹھایا ہے۔ ابھیشک بنرجی کے وکیل نے نوٹس میں لکھا کہ میرے موکل بنرجی کے وقار کو ٹھیس پہونچی ہے۔