امیت شاہ کے ’مجلس‘ والے بیان پر اسدالدین اویسی کا ردعمل

,

   

حیدرآباد۔ اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے مرکزی وزیر داخلہ مسٹرامیت شاہ کے مجلس کے متعلق دئے گئے بیان پر اپنا ردعمل پیش کیا۔

ایک پبلک میٹنگ میں مسٹر شاہ نے کہاکہ نظام کے رضاکاروں نے بہت ناانصافی کی ہے۔

انہو ں یہ بھی کہاکہ مجلس کے لوگوں نے بھی بہت ناانصافی کی ہے

ان بیانات پر ردعمل پیش کرتے ہوئے مسٹر اویسی نے کہاکہ’رضاکار‘پاکستان چلے گئے اور ’وفادار‘ نے فیصلہ کیاکہ وہ ہندوستان میں رہیں گے۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ”جو وفادار ہیں وہ ہندوستان میں اپنی آخری سانس تک رہیں گے“۔

یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ حالیہ لوک سبھا الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت حاصل کرنے کے بعد اسمبلی الیکشن کے بعد تلنگانہ میں بی جے پی اپنی حکومت تشکیل دینے کے لئے نظر لگائے ہوئے ہیں۔

پارٹی کی کوشش ہے کہ وہ ریاست کے مسلمانوں تک بھی رسائی کرے