بیروت: لبنان کے وزیر داخلہ بسام مولوی نے اسرائیل کی طرف سے وسیع پیمانے پر لبنان میں ہونے والے حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ توقع ہے کہ لبنان کا حشر غزہ جیسا نہیں ہوگا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پورا لبنان جنگ کی لپیٹ میں ہے اور شہریوں کو مل جل کراس مشکل سے نکلنا چاہیے۔انہوں نے العربیہ؍الحدث کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ سے بہت سے ممالک اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کیلئے کہہ رہے ہیں۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ معاملات مزید خراب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہیکہ لبنان میں ہونے والے حملے ہمہ گیر جنگ میں تبدیل نہیں ہوں گے۔