امیر قطر شیخ تمیم اور امریکی صدر ٹرمپ خطہ میں استحکام کیلئے پُرعزم

, ,

   

کشیدگی کم کرنے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں پر بھی دونوں قائدین کی ٹیلیفونک بات چیت

دوحہ ؍ واشنگٹن ۔ 29 مئی (ایجنسیز) قطر کی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ امیر ملک شیخ تمیم کو امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایک فون کال موصول ہوئی۔ کال کے دوران موجودہ سیاسی اور امن و امان کی پیش رفت کے تناظر میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ قطری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ کشیدگی کو کم کرنے اور استحکام کو فروغ دینے کیلئے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔قطر کے امیر شیخ تمیم نے سیاسی و سفارتی حل اور تمام فریقین کے درمیان بات چیت کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ علاقائی سلامتی اور استحکام کو مستحکم کیا جا سکے اور خطے کو مزید تناؤ اور کشیدگی سے بچایا جا سکے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے پاکستانی ثالثی کی کوششوں کی حمایت اور فریقین کے درمیان رابطے کے ذرائع کو فروغ دینے میں قطر کے کردار کو سراہا اور نقطہ نظر کو قریب لانے اور خطے میں پْرسکون حالات کے راستوں کو آگے بڑھانے کے مقصد سے قطری کردار کی تعریف کی۔اسی تناظر میں اس رابطے کے دوران قطر اور امریکہ کے درمیان قریبی اسٹریٹجک تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔ یہ رابطہ فریقین کے درمیان قطر کی جانب سے دارالحکومت دوحہ میں ایک اعلیٰ سطحی ایرانی وفد کی میزبانی کے بعد ہوا جس کا مقصد خطے میں جنگ کے خاتمے اور غیر ملکی بینکوں میں منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی سے متعلق بات چیت کرنا تھا۔ اس وفد میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی شامل ہیں تاکہ جنگ کے خاتمے کیلئے جاری سفارتی کوششوں پر بات چیت کی جا سکے۔ وفد میں مرکزی بینک کے گورنر بھی شامل ہیں تاکہ منجمد فنڈز کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جاسکے جس کا ذکر حتمی ممکنہ معاہدے کے حصے کے طور پر مفاہمت کی یادداشت میں کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفد دوحہ کے اپنے دورے کے دوران آبنائے ہرمز اور انتہائی افزودہ یورینیم سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ ان تمام پیش رفتوں کے مقابل قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد نے ایرانی صدر مسعود بزشکیان پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستانی ثالثی کے ذریعہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے راستے پر مثبت شمولیت جاری رکھیں اور خطے کے ممالک کے ساتھ بات چیت کو فروغ دیں۔شیخ تمیم نے ایرانی صدر کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں تناؤ کو قابو میں کرنے کے راستے کے طور پر پْرامن حل کی اہمیت پر زور دیا جس سے خطے کی سلامتی اور استحکام کا تحفظ بھی یقینی بنے۔ ان تمام پیش رفتوں کے مقابل قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد نے ایرانی صدر مسعود بزشکیان پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستانی ثالثی کے ذریعے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے راستے پر مثبت شمولیت جاری رکھیں اور خطے کے ممالک کے ساتھ بات چیت کو فروغ دیں۔ شیخ تمیم نے ایرانی صدر کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں تناؤ کو قابو میں کرنے کے راستے کے طور پر پْرامن حل کی اہمیت پر زور دیا جس سے خطے کی سلامتی اور استحکام کا تحفظ بھی یقینی بنے۔