امیر قطر ۔ مودی کی دہشت گردی پر گفتگو

   

دوحہ 3مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی نے وزیراعظم ہند نریندر مودی سے فون پر رابطہ کر کے دہشت گردی اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کانفرنس میں ہندوستان کے شریک ہونے کے سلسلے میں گفتگو کی۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر مودی نے ہفتہ کے روز قطر کے امیر تمیم سے ہونے والی بات چیت میں حالیہ برسوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوطی دینے کی سمت میں ان کی قیادت اور رہنمائی کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔