امیر کویت نے شیخ الصباح الخالد کا وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ تقرر عمل میں لایا

,

   

کویت شہر۔کویت کے امیر شیخ ناف الاحمد الصباح نے منگل کے روز وزیراعظم کے طور پر شیخ صباح الخالد الصباح کا دوبارہ تقرر عمل میں لایاہے۔

ارب نیوز کی خبر کے بموجب شیخ الصباح کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر عملی اقدام اٹھاتے ہوئے استعفیٰ پیش کرنے کے ایک روز بعد یہ اقدام اٹھایاگیاہے۔

ملک کے حکمران نے مجوزہ حکومت کی تشکیل کی دعوت دینے سے قبل وزیراعظم کا استعفیٰ قبول کرلیاتھا۔

شیخ جس نے اپنے بھائی کی موت کے بعد ستمبر میں قیادت کی ذمہ داری سنبھالی تھی سے استفسار کیاگیاہے کہ وہ نئی کابینہ کا بھی تقرر عمل میں لائیں۔

ملک کے ذرائع ابلاغ میں شائع حکمنامہ کے بموجب مذکورہ نئی کابینہ کو منظوری امیر دیں گے۔