امیر کویت کا پارلیمان تحلیل کرنے کا حکم

   

کویت سٹی: کویت کے امیر نے جمعرات کے روز پارلیمان کو تحلیل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ تیل پیدا کرنے والے ایک اہم ملک میں کئی سال سے جاری سیاسی عدم استحکام کے ماحول میں پارلیمان پر نیا حملہ ہے۔امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ قانون سازوں کے بے قابو اور جارحانہ بیانات اس فیصلے کا موجب بنا ہے۔ ‘ اس سے قبل 2022 سے 2023 میں بھی پارلیمان کیلئے اس طرح انتہائی اقدامات کیے گئے تھے جب پارلیمان کے ساتھ آگے بڑھنا مشکل ہو گیا تھا۔کویت کے مرحوم امیر نے پارلیمان توڑ کر نئے انتخابات کرائے تاکہ نئی پارلیمان وجود میں آ سکے۔ 42لاکھ کی آبادی کے حامل اور تیل پیدا کرنے والے اس چھٹے بڑے ملک کے نئے امیر کویت نے جمعرات کو پارلیمان کو برطرف کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے کویت امریکہ کا اہم اتحادی ہے۔ اس پر صدام حسین کی عراقی افواج نے 1991 میں قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ صدام کی اس کوشش کو امریکی مدد سے ناکام بنایا گیا تھا اور عراقی فوجوں کو کویت سے نکلنے پر مجبور کر دیا تھا۔۔ تب سے 13500 کی تعداد میں امریکی افواج کویت میں موجود ہیں